لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہفتے کی صبح اسرائیلی فورسز نے البسطہ الفوقا کے علاقے پر حملے کر کے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ بیروت کے لوگوں پر ایک ناقابل بیان رات گزری۔ دارالحکومت کے قلب سے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔
لبنانی شہری دفاع کے ایک ذریعے نے "العربیہ" کو بتایا کہ اب تک ملبے کے نیچے سے 12 متاثرین کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کام جاری ہے۔
ذریعہ نے مزید بتایا کہ وہ لبنانی خاندان جو البسطہ الفوقا کے علاقے میں نشانہ بنائے گئے اب بھی ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملے سے نہ صرف مطلوبہ عمارت گر گئی بلکہ 5 سے زائد ہمسایہ عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ملبہ ہٹانے کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم متاثرین اور زخمیوں کی بازیابی میں مزید وقت لگے گا۔
اسرائیلی طیاروں نے صبح کے وقت بیروت کے قلب میں واقع البسطہ الفوقا کے علاقے پر حملہ کیا اور ایک 8 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا۔ عمارت مکمل منہدم ہوگئی۔ اب تک 12 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔
العربیہ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حملے کا ہدف حزب اللہ رہنما محمد حیدر تھا۔ ابھی تک محمد حیدر کے حوالے سے معلومات واضح نہیں ہوئیں۔
واضح رہے چند دنوں میں اسرائیلی فورسز نے چوتھی مرتبہ بیروت پر حملہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے صہیونی فوج نے علاقے "مار الیاس" پر بمباری کی تھی۔ اس سے پہلے "راس النبع" کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کو شہید کر دیا گیا۔ اسی طرح "ذقاق البلاط" کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیل نے لبنان کے کئی علاقوں خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافات، جنوبی لبنان اور مشرق میں البقاع میں اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔
-
لبنان: اسرائیلی بمباری سے ہسپتال کے سربراہ سمیت سات ارکان قتل
اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے بعلبک پر ایک حملے میں ہسپتال کے سربراہ سمیت ڈاکٹروں ...
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ: شام سے لبنانی پناہ گزینوں کی لبنان واپسی، زندگیاں خطرے میں
اقوام متحدہ کی طرف سے اظہار تشویش کیا گیا ہے کہ شام میں رہنے اور خوراک تک کی صورت ...
مشرق وسطی -
جنوبی لبنان پر نئے حملے میں یونیفیل میں شامل اٹلی کے چار فوجی زخمی
جنوبی لبنان میں یونیفیل فورسز کو نشانہ بنانے والے ایک نئے حملے میں اطالوی وزیر ...
مشرق وسطی