امریکہ لبنان تنازعے کا سفارتی حل چاہتا ہے : وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے زور دیتے ہوئے کہا ہے 'امریکہ لبنان کے مسئلے کے سفارتی حل کے لیے کمٹڈ ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال کو انسانی بنیادوں پر بہتر کرنے کی کوشش کرے۔'

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز اسرائیلی وزیر دفاع سے فون پر بات کرتے ہوئے کیا۔

لائیڈ آسٹن نے لبنان اسرائیل تنازعے کے سفارتی حل کے لیے امریکی کمٹمنٹ کا اعادہ کیا اور کہا اسرائیل اور لبنان کے شہریوں کی اپنے گھروں میں محفوظ واپسی ہونی چاہیے۔

وزیر دفاع اسرائیل کاٹز سے گفتگو کے دوران امریکی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک اسرائیلی حکومت پر زور دیتا رہے گا کہ وہ غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر کریں۔ نیز امریکہ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور اپنے شہریوں کی رہائی کے لیے بھی اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔

ادھر ہفتہ کے روز لبنان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بیروت کے قلب میں بمباری کر کے 11 لبنانیوں کو قتل کیا ہے۔ بیروت کی کئی عمارات کو تباہ کردیا ہے اور شہریوں کو بےگھر کر دیا ہے۔

اسرائیل نے ماہ ستمبر میں بیروت پر باقاعدہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا تھا جو اب تک جاری ہے۔ اس دوران اسرائیل نے لبنان پر زمینی حملہ بھی کر دیا۔ مجموعی طور پر اسرائیل لبنان میں 3645 لبنانیوں کو اب تک قتل کر چکا ہے۔ جبکہ حزب اللہ کے میزائل و راکٹ حملے بھی تل ابیب اور حیفا تک پہنچ رہے ہیں۔ لیکن اسرائیل کا جانی نقصان لبنان کے شہریوں کے جانی نقصان کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

دونوں وزرائے دفاع کے درمیان ہونے والی گفتگو میں اسرائیل کی سلامتی کے لیے وزیر دفاع نے بھرپور یقین دہانی اور کمٹمنٹ کا حوالہ دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں