’سعودی عرب انصاف اور مساوات کے قیام کے لیے اصلاحات نافذ کر رہا ہے‘

مملکت کی موجودہ قیادت نسلی امتیاز کے خاتمے اور بانی سعودی عرب شاہ عبدالعزیزمرحوم کی سماجی انصاف اور مساوات کی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے:چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ ڈاکٹر ہلا التویجری نے کہا ہےکہ مملکت سعودی عرب نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے قابل اعتماد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں معیاری اصلاحات نافذ کی ہیں جنہوں نے انصاف اور مساوات کے قیام کے مملکت کے قائم کردہ اصولوں کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے جنیوا میں نسلی امتیاز کے خاتمے کے حوالے سے تشکیل دی گئی کمیٹیCERD) ) کے 114ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وژن 2030 کو اپنانے کے بعد سے مملکت نے مختلف نسلوں، ثقافتوں ، مذاہب، پیشوں، سیاحت، سرمایہ کاری، رہائش اور بین الاقوامی تقریبات کے حوالے سے بے مثال کشادگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس ویژن کے ذریعے کی گئی اصلاحات کے بعد مملکت ایسی کمیونٹی میں تبدیل ہو رہا ہے جس میں 60 سے زیادہ قومیتوں کے 13 ملین سے زیادہ غیر ملکی شامل ہیں۔ یہ غیرملکی مملکت کی آبادی کا 40 فی صد ہیں۔انہیں مملکت میں مساوی حقوق اور نسلی امتیازی سلوک سے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ہلا نے مزید کہا کہ سعودی عرب نسلی امتیاز کے خاتمے کی کمیٹی سمیت اقوام متحدہ کے میکانزم کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کرنے کا خواہاں ہے۔

مساوات اور امتیازی سلوک سے تحفظ

ویژن کے فریم ورک کے اندر حاصل کی گئی اصلاحات کے بارے میں ہیومن رائٹس کمیشن کےچیئر پرسن نے کئی ایسے ضابطوں کے اجراء اور ترامیم کی طرف اشارہ دیا جو مساوات اور امتیازی سلوک کے خاتمے کو فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی کی سطح پر سعودی عرب نے روزگار اور پیشے میں مساوی مواقع اور مساوی سلوک کی حوصلہ افزائی کے لیے قومی پالیسی کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد لیبر مارکیٹ میں امتیازی سلوک کو ختم کرنا ہے، نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنا اور ساتھ ہی قومی پالیسی کے تحت چائلڈ لیبر کی روک تھام کویقینی بنانے کے لیے چائلڈ لیبر کی عدالتیں بھی قائم کی گئیں۔

ڈاکٹر التویجری نے اس بات پر زور دیا مملکت سعودی عرب مرحوم شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود نے انصاف، مساوات اورنسلی بنیاد پ امتیازی سلوک کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔ آج ہم اس دور میں گواہی دے رہے ہیں کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود بانی مملکت کے سماجی انصاف اور مساوات کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مملکت سعودی عرب نے رائل آرڈر نمبرM12) ) مجریہ 8/20/1997ء کے مطابق تمام قسم کے نسلی امتیاز کے خاتمے کے بین الاقوامی کنونشن میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں