امریکہ اور فرانس جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیاں رکوائیں : لبنان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنان کے دو اعلیٰ ترین حکام نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کی اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کی طرف امریکہ اور فرانس کو متوجہ کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے امریکہ اور فرانس جنگ بندی معاہدے کی اسرائیل سے پابندی کرائیں۔

ان لبنانی حکام نے کہا ' بیروت پر جنگ بندی کے بعد بھی کئی فوجی حملے کیے جانے کا مطلب معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں۔ ان لبنانی رہنماؤن کا یہ مطالبہ منگل کے روز سامنے آیا ہے ۔

یاد رہے بدھ کے روز طے پانے والے اسرائیل لبنان جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی فوج نے جمعہ 29 نومبر سے ہی خلاف ورزیاں شروع کردی تھیں۔

پیر کے روز اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود بیروت کے جنوبی حصوں پر بد ترین بمباری کی ۔ حزب اللہ نےبھی اسرائیلی فوجی چوکی پر راکٹ فائرکیے۔ اس طرح امریکہ کی مدد سے کیا جانے والا یہ جنگ بندی معاہدے اپنے طے پانے کے ایک ہفتے کے اندر اندر ہی کئی خلاف ورزیوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بیری نے وائٹ ہاؤس اور پیرس میں صدارتی دفترکے حکام سے بات کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی اسرائیلی بمباری پر تشویش ظاہر کی ہے۔ نیز کہا ہے کہ امریکہ اور فرانس اسرائیلی فوج کی طرف سے ان خلاف ورزیوں کو رکوائیں۔

معلوم ہوا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بیرٹ نے اس سلسلے میں اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار سے پیر کے روز بات کر کے تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ نیز کہا ہے فریقین معاہدے کی پابندی کریں۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے معاہدہ ہو گیا مگر امریکہ دیکھتا ہے کہ اس کی خلاف ورزیاں ہوسکتی ہیں۔ گویا امریکہ کو اس امر کا اچھی طرح اندازہ ہے کہ اسرائیل کہاں تک جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں