لبنان اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باہمی الزامات کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو جاتی ہے تو فوج لبنان اور حزب اللہ میں فرق نہیں کرے گی۔
شمالی سرحد کے دورے کے دوران کاٹز نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ "لبنانی فوج کو اپنا کردار ادا کرنے، حزب اللہ کو دریائے لیطانی سے ہٹانے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اختیار دے"۔
اسرائیل کی دھمکی
انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر جنگ بندی ختم ہو جاتی ہے تو لبنانی ریاست کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ ہم زیادہ سے زیادہ اثر و رسوخ اور عدم برداشت کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کریں گے۔ اگر اب تک ہم نے لبنان اور حزب اللہ کے درمیان تفریق کی ہے مگر آئندہ صورتحال ایسی نہیں رہے گی"۔
دریں اثنا لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب میں جبل لبنان گورنری کے حاریص قصبے پر اسرائیلی حملے میں 6 افراد مارے گئے۔
حزب اللہ اور اسرائیل ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عاید کررہے ہیں۔
حزب اللہ اور اسرائیل کی طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کے تبادلے سے امریکہ اور فرانس کی ثالثی میں ہونے والے اس معاہدے کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔ ابھی اسے بہ مشکل ایک ہفتہ ہوا مگر دونوں طرف سے فائرنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
-
لبنان پر اسرئیلی فوج کی بمباری کا نیا سلسلہ جاری، حزب اللہ کا بھی جوابی وار
لبنان کے ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی لبنان جنگ بندی معاہدے کے نگران امریکی جنرل کی وزیر اعظم میقاتی سے ملاقات
امریکی فوجی جنرل نے لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کر کے جنگ بندی معاہدے ...
بين الاقوامى -
جنوبی لبنان میں اسرائیلی بم باری سے 11 افراد ہلاک ، اسرائیل کے خطرناک کھیل پر امریکی تشویش
امریکی ذمے داران نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی اقدامات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ...
بين الاقوامى