بھارتی وزیراعظم سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے

کسی بھارتی وزیراعظم کا یہ خلیج کا 43 سال میں پہلا دورہ ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر کویت پہنچے گئےہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نے اس بات پر زوردیا ہے کہ دونوں ممالک نہ صرف تجارت اور توانائی میں شراکت داری سے جڑے ہوئے ہیں، بلکہ امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی مشترکہ مفادات آپس میں مربوط ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کویت کا دورہ مشرق وسطیٰ میں نئی دہلی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کویت میں سیاسی قیادت سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دونوں عوام اور خطے کے مفاد کے لیے مستقبل کی شراکت داری کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا سکے۔

کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم کویت اورانڈیا کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کرنے والے ہیں۔ کسی بھارتی وزیراعظم کا 43 سال میں کویت کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں