اسرائیل کی غزہ جنگ : 45227 فلسطینی قتل، 107573 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غزہ میں ساڑھے چودہ ماہ سےجاری اسرائیل کی طویل ترین جنگ کے دوران اب تک 45227 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج قتل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ یہ اعداد و شمار غزہ میں قائم وزارت صحت نے ہفتے کے روز 21 دسمبر 2024 کو جاری کیے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری کر کے قتل کیا ہے۔

غزہ میں اب تک زخمی فلسطینیوں کی تعداد 107573 ہو چکی ہے۔ خیال رہے اسرائیلی فوج نے اس فلسطینی نسل کشی کے لیے جاری اپنی جنگ میں سب سے زیادہ فلسطینی بچوں اور عورتوں کو قتل کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں