حوثی ملیشیا کا بن گوریون ایئرپورٹ اور بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان
حوثی گروپ کے خلاف مہم جاری ہے، اسے مکمل کریں گے: اسرائیلی وزیراعظم
یمن کے حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ یمنی گروپ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیا ہے۔ گروپ نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس نے متعدد ڈرونز سے بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے ایک بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ حوثی ملیشیا نے وضاحت کی کہ بحری جہاز سانتا ارسولا کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جزیرہ سقطری کے قریب بحیرہ عرب کو عبور کر رہا تھا۔
دوسری طرف جمعہ کی صبح اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی دفاع نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو روک دیا ہے۔ صہیونی فوج نے واضح کیا کہ میزائل کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔ ملبہ گرنے کے امکان کے پیش نظر وسطی اسرائیل کے کئی علاقوں میں وارننگ سائرن بھی بجائے گئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یمن سے فائر کیے گئے میزائل کی وجہ سے ہوائی الرٹ کے اعلان کے بعد پناہ گاہوں کی طرف جاتے ہوئے 18 اسرائیلی زخمی ہو گئے۔ اخبار کے مطابق یہ چوٹیں اس وقت ہوئیں جب لوگ پناہ گاہوں میں پناہ لینے کے لیے پہنچ گئے۔ میزائل حملے کے خطرے کی وجہ سے تل ابیب میں بین گوریون انٹرنیشلن ایئرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ پر تقریباً 30 منٹ تک پروازوں کی آمد و رفت معطل رہی۔
حوثیوں کا یہ حملہ جمعرات کی شام اسرائیلی حملوں کا جواب ہے جن میں صہیونی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت حوثیوں کے کئی مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔ ان اسرائیلی حملوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ العربیہ اور الحدث ذرائع نے اطلاع دی کہ یمن میں حالیہ حملوں میں 25 اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یمن کی مغربی ساحلی پٹی میں حوثی گروپ سے تعلق رکھنے والے اہداف اور ملک کے اندر گہرائی کے ساتھ ساتھ صنعاء کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور حدیدہ بندرگاہ، الصلیف اور راس کثیب کی بندرگاہوں پر فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔
صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہوائی اڈے کے تقریباً 20 ملازمین زخمی ہوئے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملے کے وقت وہ طیارے میں سوار ہونے والے تھے۔
-
حوثی اسرائیلی لڑائی : اسرائیل کی یمن پر بمباری ، چھ افراد ہلاک
اسرائیل نے جمعرات کی رات یمن میں بمباری کر کے کہا ہے کہ اس نے حوثیوں کے کئی مراکز ...
بين الاقوامى -
اسرائیل اور حوثیوں کے بیچ دھمکیوں کا سلسلہ رک جانا چاہیے : مشیر یمنی وزیر اعظم
یمنی وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر علی الصراری نے زور دیا ہے کہ اسرائیل اور حوثیوں کے ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی فوج نے یمن سے آنے والا ایک اور میزائل فضا میں تباہ کر دیا
اسرائیلی فوج نے آج جمعے کی صبح بتایا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے یمن سے داغا جانے ...
بين الاقوامى