سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان کن امور پر بات چیت ہوئی ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ رابطے میں واشنگٹن اور ریاض کے درمیان خصوصی تعلقات کے علاوہ مشترکہ تعاون کے شعبوں اور ان میں ترقی کے راستوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال میں تازہ پیش رفت اور مشترکہ دل چسپی کے کئی دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں شخصیات نے بات چیت میں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مملکت اور امریکا کے درمیان تعاون کی صورتوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی طرح مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں اپنی متوقع اصلاحات کے ذریعے غیر معمولی معاشی ترقی یقینی بنا سکتی ہے اور سعودی عرب اس میں شراکت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔

محمد بن سلمان نے باور کرایا کہ مملکت آئندہ چار برسوں میں امریکا کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو وسعت دے کر 600 ارب ڈالر تک پہنچانا چاہتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں