شامی انتظامیہ نےدمشق کے دیہی علاقوں سے حزب اللہ کو بھییجی جانے والی اسلحے کی کھیپ ضبط کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی دمشق کے راستے سے لبنانی حزب اللہ کو اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق سے لبنان میں حزب اللہ کو بھیجے جانے والے اسلحے کی کھیپ ضبط کی ہے۔

شام کی وزارت داخلہ نے آج اتوار کو اعلان کیا کہ بارڈر سکیورٹی کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے سرحد پر اسمگلنگ کے راستوں سے حزب اللہ کی طرف جانے والے ہتھیاروں کی ایک کھیپ قبضے میں لے لی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن دمشق کے دیہی علاقوں میں سرغایا شہر کے راستے شام اور لبنان کی سرحد پر نگرانی کے بعد کیا گیا۔

یہ واقعہ وزارت داخلہ کی جانب سے لبنان میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کا اعلان کرنے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔جمعہ 17 جنوری کو شامی حکام نے کہا تھا کہ طرطوس میں جنرل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے لبنان جانے والے ہتھیاروں اور میزائلوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو روک دیا۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ یہ آپریشن صوبے میں انٹیلی جنس سروس کے ساتھ ہم آہنگی اور مسلسل نگرانی کے ذریعے کیا گیا۔

اس نے کہا کہ یہ اسمگلنگ غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسلحہ اور میزائل لبنان کی سرزمین میں داخل ہونے سے پہلے ہی ضبط کر لیے گئے تھے۔

یہ پیش رفت شام میں عبوری مرحلے کے رہنما احمد الشرع کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے ملک کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا راستہ نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قانونی کراسنگ کی نقل و حرکت کو منظم کرنے، غیر قانونی آمد ورفت کو بند کرنے اور لبنان اور شام کی سرحد پر اسمگلنگ کی کارروائیوں کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں