فرانسیسی صدر میکرون نے اپنے لبنانی ہم منصب جنرل جوزف عون کو ایک فون کال میں مطلع کیا کہ وہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور اس پر عمل درآمد کو مکمل کرنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ لبنانی صدر جنرل جوزف عون جنوبی لبنان کی صورت حال پر مشاورت کر رہے ہیں۔
لبنان کے ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر عون نے حالیہ پیش رفت اور خطرناک اسرائیلی طرز عمل کی روشنی میں جنوب کی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے اپنے وسیع رابطے اور مشاورت شروع کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس تناظر میں صدر عون کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا فون آیا جس کے دوران انہوں نے جنوب میں ہونے والی پیش رفت، کشیدگی پر قابو پانے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور مناسب حل تلاش کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔
میکرون نے کہا فرانس اس پر عمل درآمد کی ضمانت دیتا ہے۔ فرانسیسی صدر نے وضاحت کی کہ وہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور معاہدے پر عملدرآمد کو مکمل کرنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق صدر عون نے اپنے فرانسیسی ہم منصب پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرنے کے لیے مجبور کرے تاکہ جنوب میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔ اسرائیل کو پے در پے خلاف ورزیوں خاص طور پر جنوب سے ملحق دیہات کو تباہ کرنے اور زمینوں کو بلڈوز کرنے سے روکا جائے تاکہ لوگوں کی اپنے علاقوں میں واپسی میں رکاوٹیں ختم ہوجائیں۔
یاد رہے لبنان اور اسرائیل کے درمیان 26 نومبر کو جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جنگ بندی پر عمل درآمد اگلے روز صبح سویرے شروع ہوگیا تھا۔ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
اس معاہدے میں لبنانی فوج اور لبنانی سکیورٹی فورسز کی جنوبی لبنان کے علاقے میں تعیناتی کی شرط رکھی گئی اور اسرائیلی فوج کے بتدریج 60 دنوں کے اندر اندر جنوبی لبنان سے نکلنے کی شرط بھی لگائی گئی تھی۔ 60 دن کی مدت اگلے پیر کو طلوع آفتاب کے وقت ختم ہو رہی ہے۔ اسرائیل نے اعلان کردیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر جنوبی لبنان سے اپنی افواج نہیں نکالے گا۔
-
جنوبی لبنان:لبنانی شہری اپنےگھروں کوواپس نہ آئیں،ہم ابھی کہیں نہیں جا رہے: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز جنوبی لبنان کے درجنوں دیہات سے بےگھر کیے گئے لبنانی ...
مشرق وسطی -
فرانس اورلبنان کے صدورکا فون پررابطہ،جوزف عون کی اسرائیل کومعاہدے کاپابند کرنےکی درخواست
فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ وہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے سلسلے میں ...
مشرق وسطی -
اسرائیل فوج کا جنوبی لبنان سے مکمل طور پر پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان، حزب اللہ جنگ سے گریزاں
لبنانی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی کی ابتدائی مدت کل اتوار ...
مشرق وسطی