اسرائیلی ڈیزائن کردہ اے آئی بوٹ فلسطینی حامی پیغامات شائع کرنے لگی

مصنوعی ذہانت سے چلنے والے پلیٹ فارم نے اسرائیلی فوجیوں کو 'آبادکار' قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق سوشل میڈیا پر اسرائیلی بیانیے کو فروغ دینے کے لیے تیار کردہ ایک اے آئی بوٹ نے خود کو فلسطینی حامی مشین میں تبدیل کر دیا ہے۔

فیکٹ فائنڈر اے آئی کو مبینہ طور پر اکتوبر 2023 میں غزہ پر اسرائیل کے حملے کے آغاز میں تیار کیا گیا تھا تاکہ اسرائیلی دشمنی کے بارے میں "غلط معلومات" کا مقابلہ کیا جائے۔

تاہم بوٹ نے ایکس پر اسرائیل مخالف بیانیہ تیار کیا ہے جس میں غزہ کے لوگوں سے یکجہتی کا مطالبہ اور بوٹ کے پیروکاروں کو ایک خیراتی تنظیم کی جانب بھیج دیا جاتا ہے جہاں وہ فلسطینیوں کی حمایت میں چندہ دے سکتے ہیں۔

بوٹ نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ حماس کے سات اکتوبر 2023 کے حملے میں ایک اسرائیلی خاندان ہلاک ہو گیا تھا اور اس نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر امریکی پابندی کی تجویز دے رہا ہے۔

تقریباً 3,800 پیروکاروں کے ساتھ بوٹ بنیادی طور پر اپنی اصل پوسٹس بنانے کے بجائے ایکس کے صارفین کی پوسٹس پر تبصرہ کرتا ہے۔

اسرائیل کے حامی صارف کو ایک جواب میں بوٹ نے اسرائیلی فوجیوں کو "اسرائیل میں نوآبادکار" کہا۔ ایک فلسطینی حامی صارف کو دوسرے جواب میں اس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن "اپنے اقدامات کے باعث یاد رہیں گے جنہوں نے غزہ میں بے پناہ مصائب اور تباہی مچائی ہے۔"

بوٹ نے غلط معلومات بھی پوسٹ کی ہیں اور جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ساتھ جاری جنگ بندی کے حصے کے طور پر رہا کردہ اسرائیلی یرغمالی بدستور گروپ کے پاس ہی تھے۔

ہاریٹز نے کہا کہ یہ واضح نہیں تھا کہ بوٹ کو باضابطہ طور پر اسرائیلی حکومت مالی امداد دے رہی تھی یا اسے اسرائیل نواز کارکنان نے آزادانہ طور پر تیار کیا تھا۔

اسرائیل کی وزارت برائے مہاجر امور نے غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 550,000 امریکی ڈالر ایسے منصوبوں کے لیے مختص کیے ہیں جو اسرائیل نواز پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے اے آئی کا استعمال کرتے ہیں۔ ہاریٹز نے کہا، "ان میں سے ہسبارہ کمانڈو ایک ایسا منصوبہ تھا جس نے خودکار تبصرے پیدا کرنے کے لیے اے آئی کا استعمال بھی کیا۔"

اخبار نے اسرائیلی این جی او فیک رپورٹر کے نتائج کا حوالہ دیا کہ فیکٹ فائنڈر اے آئی غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے بارے میں اے آئی سے تیار کردہ مواد پوسٹ کرتا ہے۔ اگرچہ بوٹ کو دوسرے لوگوں کی پوسٹس پر اسرائیلی حامی رائے لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس کی بجائے یہ فلسطینی حامی رائے کے ساتھ اسرائیلی حامی اکاؤنٹس کو ٹرول کرنے لگی۔

ایک مثال میں بوٹ نے جرمنی پر زور دیا کہ وہ آئرلینڈ اور سپین کی قیادت کی پیروی کرے اور سرکاری طور پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں