چند روز قبل شام کے شہر درعا میں سابق صدر بشار الاسد کے خالہ زاد بھائی اور سیاسی سیکورٹی برانچ کے سربراہ عاطف نجیب کی گرفتاری کے بعد اب شام کے ایک سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے بھی خود کو شامی حکام کے حوالے کر دیا۔
العربیہ نیوز کو منگل کے روز موصول ہونے والی تصویر میں الشعار سیکورٹی فورسز کی گاڑی میں نظر آ رہا ہے۔
الشعار نے العربیہ کو بتایا کہ اس نے رضاکارانہ طور پر خود کو نئے حکام کے حوالے کیا ہے۔
الشعار نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ غیر سرکاری جیلوں کی ذمے دار نہیں رہی، وہ صرف سرکاری جیلوں کی ذمے دار ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ اس نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر قانون کی گرفت آئے۔
محمد ابراہیم الشعار کی پیدائش 1950 میں لاذقیہ کے دیہی علاقے میں الحفہ شہر میں ہوئی۔ اس نے 1971 میں مسلح افواج میں شمولیت اختیار کی اور پھر عسکری رتبوں پر ترقی پاتا گیا۔
الشعار نے فوجی انٹیلی جنس کے شعبے میں کئی منصب سنبھالے۔
سبک دوشی کی عمر تک پہنچنے کے باوجود اسے 14 اپریل 2011 کو نومبر 2018 تک کے لیے وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا۔ یہ تقرر مارچ 2011 میں پر امن عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہونے کے تقریبا ایک ماہ بعد ہوا۔
میجر جنرل الشعار کا شمار غازی کنعان کے دور میں لبنان میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر ہوتا ہے۔ شامی افواج نے الشعار کی نگرانی میں دسمبر 1986 میں طرابلس کے واقعات میں حصہ لیا تھا۔ ان واقعات میں شہریوں میں سے تقریبا 700 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں بچے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد سے الشعار کو "طرابلس کا قاتل" کا خطاب دیا گیا۔
اسی طرح وہ 2008 میں صیدنایا جیل میں سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ایک اہم ترین شخصیت تھا۔
سال 2011 کے وسط سے الشعار کا نام مغربی ممالک کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کی فہرستوں میں شامل کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ شام میں سیکورٹی فورسز کئی ہفتوں سے سیکورٹی مہم جوئی میں مصروف ہیں۔ اس کا مقصد مختلف علاقوں میں مسلح افراد کا تعاقب اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے جمعرات کے روز منصب سنبھالنے کے بعد عوام سے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ "ہماری اولین ترجیحات میں اندرون ملک امن کو یقینی بنانا، مجرموں کا تعاقب، ایک اتھارٹی کے تحت شامی اراضی کی خود مختاری، ریاست کے اداروں کو مضبوط بنانا اور ایک مضبوط معیشت کی بنیاد رکھنا وغیرہ شامل ہے"۔
-
اسرائیل شام کی سرزمین پر تین اڈوں کی تعمیر کے لیے سرگرم، سیٹلائٹ مناظر سے انکشاف
اسرائیلی فوج نے تقریباً دو ماہ قبل مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں شامی دیہاتوں کے ایک ...
بين الاقوامى -
ایرانی عہدیداروں کے شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے متضاد بیانات
ایرانی عہدیداروں کی جانب سے شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے متضاد ...
مشرق وسطی -
ترکیہ شامی فوج کو تربیت دے سکتا ہے: ذرائع نے انکشاف
تقریباً 15 برسوں میں کسی شامی صدر کے انقرہ کے پہلے دورے میں عبوری دور کے لیے شام ...
مشرق وسطی