"برد العجوز" ... سعودی عرب میں آنے والی سردی کی شدید لہر کی تفصیلات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ماحولیات کے ماہرین کے مطابق "برد العجوز" کے نام سے معروف سردی کی شدید لہر آئندہ ہفتے سعودی عرب میں وارد ہو گی۔ اس کا آغاز آئندہ جمعے کے روز مملکت کے شمالی علاقوں سے ہو گا۔ پھر یہ بتدریج جنوب، مشرق اور مغرب کی جانب حرکت میں آئے گی۔ توقع ہے کہ یہ لہر آئندہ اتوار کے روز دار الحکومت ریاض پہنچے گی۔

اس سلسلے میں ماحولیات کے سعودی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کی پوسٹ میں بتایا کہ سردی کی اس لہر کی شدت علاقوں کے اعتبار سے مختلف ہو سکتی ہے۔ اس لہر کی انتہائی شدت منگل کے روز مدینہ منورہ میں ہو گی جب کہ بدھ کے روز مشرقی صوبے اور نجران میں ... لہر کی سب سے کم تاثیر سعودی عرب کے جنوب مغربی حصے میں نظر آئے گی۔

المسند نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کی آمد قریب آنے کے ساتھ درجہ حرارت میں بہتری نظر آئے گی۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ مملکت کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل پانچ روز تک نقطہ انجماد سے کم رہ سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں