اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بمباری اور قتل عام کے تسلسل کے ساتھ متوازی طور پر غرب اردن کے علاقوں میں بھی پرتشدد
کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بلڈوزنگ اور گھروں کو آگ لگانے کے واقعات
اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین اور پناہ گزین کیمپ میں مسلسل 58ویں روز بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، گھروں کو بلڈوز کیا اور جلایا اور کئی گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کیا۔
فلسطینی نیوز اینڈ انفارمیشن ایجنسی (وفا) کے مطابق بدھ کی صبح جنین کیمپ کے اندر سے شدیدفائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز نے جنین کیمپ میں بلڈوزروں کے ساتھ فوجی کمک بھیجی ہے، جب کہ کیمپ میں بلڈوزنگ، سڑکوں کو اکھاڑ نے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اسرائیل نے 58 دنوں کے دوران جنین گورنری سے تقریباً 227 شہریوں کو گرفتار کیا، جبکہ درجنوں سے گرفتاری کے فوری بعد موقعے پر تفتیش کی گئی۔
جینن کیمپ کی 100 فی صد سڑکیں تباہ
جنین میونسپلٹی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ کی 100 فی صد گلیوں اور جینن شہر کی تقریباً 80 فیصد سڑکوں کو مسمار کر دیا ہے، جب کہ کیمپ میں موجود 3,200 گھروں کے مکینوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ رات فوجیوں نے کیمپ کے اندر دیوان السعدی کے آس پاس کے شہریوں کے گھروں کو بھی جلا دیا، اور جنین کیمپ کے داخلی دروازے سے جنین گورنمنٹ ہسپتال کی طرف جانے والی سڑک کو مٹی کے ٹیلوں سے بند کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ جنین کے شہر اور کیمپ پر جاری آپریشن اب اپنے 58ویں دن میں ہے، جس میں 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی اور حراست میں لیے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نابلس کے گورنر غسان دغلس نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے العین پناہ گزین کیمپ کے خاندانوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ نابلس کے مغرب میں واقع عین العین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی اب بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کو قتل کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی لاش قبضے میں لی گئی ہے۔ اس دوران متعدد نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ تلاشی کی مہم کے دوران کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
-
غزہ کی پٹی : منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں 170 بچے جاں بحق ہوئے
منگل کے روز غزہ پر وحشیانہ بم باری کے بعد اسرائیلی فوج نے آج بدھ کے روز ایک بیان ...
بين الاقوامى -
غزہ میں حماس کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جہاں ...
بين الاقوامى -
غزہ میں اقوام متحدہ کےمرکز پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک غیرملکی ملازم ہلاک، چار زخمی
منگل کو ایک خونی رات کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدھ کو ایک نیا حملہ کیا گیا۔ ...
مشرق وسطی