جمعرات کو مصر کے ساحی شہر الغردقہ میں سیاحوں کی ایک آبدوز بحیرہ احمر میں کے قریب ڈوب گئی، جس میں تقریباً 45 افراد سوار تھے۔
ابتدائی تعداد کے مطابق چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے، جبکہ ٹیمیں جہاز میں سوار 29 افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئیں۔
آبدوز کے حادثے میں نو افراد زخمی ہوگئےجن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج اور ابتدائی طبی امداد کے لیے علاقے کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
الغردقہ کے گورنر کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ گورنری کے ساحل پر سنباد آبدوز ڈوبنے سے مرنے والے چھ افراد غیر ملکی سیاح تھے۔
جبکہ روسی قونصلیٹ نے 4 روسی سیاحوں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
بحیرہ احمر کے گورنر میجر جنرل عمرو حنفی جنہوں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا نے واقعے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے ایک جامع تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے العربیہ الحدث کو بیانات میں وضاحت کی کہ آنے والا وقت حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گا، تاہم انہوں نے مزید کہا "تمام وجوہات کو مکمل طور پر جاننا ابھی قبل از وقت ہے۔"
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر مکمل نگہداشت فراہم کی جائے گی۔
-
مصر : مسجد میں بھگدڑ اور افراتفری ، آٹھ سالہ بچی جاں بحق
مصر کے صوبے اقصر کے علاقے العوامیہ میں منگل کو علی الصبح بھگدڑ کے نتیجے میں ایک ...
بين الاقوامى -
مصر کی اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرنے کے بارے میں جھوٹے الزامات کی تردید
مصر میں 'اسٹیٹ انفارمیشن سروس' نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ "بعض نیوز ویب سائٹوں ...
بين الاقوامى -
قدیم مصر میں سینڈل کی کتنی اہمیت تھی اور اسے اب بھی فرعونی نسل سے کیسے جوڑا جاتا ہے؟
قدیم مصر میں ایک اہم اہلکار بادشاہ کے "سینڈل بردار" کے طور پر بھی ہوتا تھا۔ وہ ...
بين الاقوامى