اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کی پٹی میں ایک نئے قائم کردہ سکیورٹی کوریڈور میں فوج کی تعیناتی کے اعلان کے ساتھ اسرائیل نے ’موراگ‘ کوریڈورمیں فوج کی تعیناتی کی ویڈیو جاری کی ہے۔
موراگ ایکسس
ایک نئے ویڈیو کلپ میں فوج کی جانب سے "موراگ ایکسس" پر کیے گئے آپریشن کے پہلے مناظر دکھائے گئے ہیں جو رفح اور خان یونس کو جنوبی پٹی سے الگ کرتا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 36ویں ڈویژن کی فوج غزہ کی پٹی میں آپریشنز میں واپس آگئی ہیں، اور غزہ کی پٹی کے اندر اور باہر دیگر محاذوں پر آپریشنز کے ساتھ مل کر موراگ محور پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ نئی عسکری سرگرمیاں علاقے میں حماس کے باقی ماندہ انفراسٹرکچر کا پتہ لگانے اور اسے تباہ کرنے پر مرکوز ہوں گی۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنےآئی جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے چند روز قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نئے "موراگ" کوریڈور کی تعمیر کی ہے جس کا مقصد حماس پر دباؤ ڈالنا ہے۔
دریں اثنا اسرائیلی میڈیا کی طرف سے شائع کردہ نقشوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گذرگاہ غزہ کی پٹی کے مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی ہے۔
جبکہ اسرائیلی 36ویں ڈویژن کی افواج وہاں تعینات ہیں مگر ان کی تعداد واضح نہیں ہے۔
"موراگ" ایک یہودی بستی کا نام ہے جو رفح اور خان یونس کے درمیان واقع تھی جسے کئی سال قبل خالی کرلیا گیا تھا۔
نیتن یاہو نے تجویز پیش کی تھی کہ راہداری کو دونوں شہروں کے درمیان بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک "دوسرا فلاڈیلفی کوریڈور" ہو گا، جو مصر کے ساتھ جنوب کی سرحد کے ساتھ قائم کیاجائے گا۔
اسرائیل نے گذشتہ سال مئی سے فلاڈیلفی کوریڈورجسے "صلاح الدین کوریڈور" بھی کہا جاتا ہے کو کنٹرول کر رکھا ہے۔ اسرائیل نے مصر اور فلسطینیوں کے مطالبات کے باوجود اس سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
-
غزہ سے انیس لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کیا گیا:انروا
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی ریلیف ...
بين الاقوامى -
اسرائیل نے غزہ کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے لیے کون سے تین ’کوریڈور‘ قایم کیے ہیں؟
اسرائیل کی غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کی توسیع جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے ...
بين الاقوامى -
غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے کے لیے مصر کی نئے منصوبے کے لیے ملاقاتیں جاری
اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ماہ سے دوبارہ فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد سے غزہ کی پٹی ...
بين الاقوامى