رباط: سعودی عرب ادبی و مذہبی ورثے کی نمائش میں شرکت کرے گا
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہونے والے ادبی میلے میں شرکت کر رہی ہے۔ رباط میں ہونے والا یہ بین الاقوامی ادبی و مذہبی میلہ 27 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔
سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق وزارت کی اس کاوش سے قرآن پاک کی طباعت و تعلیم کے لیے مملکت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
قرآن پاک کی طباعت کا اہتمام شاہ فہد کیمپلیکس کے ایک حصے کے طور پر کیا جاتا ہے۔ جس کے تحت قرآن مجید کے مختف زبانوں میں تراجم کی نمائش کی جائے گی۔
رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں مکہ لائبریری کے نامور مصنفین و ماہرین لسانیات کی کتب کے علاوہ اسلامی مخطوطات دکھائے جائیں گے۔ جبکہ مہمانوں کے لیے ڈیجیٹل ایپلیکیشنز اور پروگراموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مملکت کے طباعتی شعبے کے فروغ کے لیے لٹریچر ، پبلشنگ اور ٹرانسلیشن کمیشن بھی میلے میں موجود ہوگا۔ تاکہ سعودی ناشرین کی حمایت کی جائے اور مملکت کے فکری ورثے کو پیش کیا جائے۔ نیز ثقافتی روایات کو اجاگر کرتے ہوئے مقامی ادبی لٹریچر کو فروغ دیا جائے۔
-
سعودی عرب: حج کے جعلی پروگراموں کی تشہیر پر چار افراد گرفتار
سعودی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق مکہ مکرمہ میں پبلک سیکیورٹی کی گشتی ٹیموں نے ...
بين الاقوامى -
جنیوا بین الاقوامی نمائش میں 'گرینڈ پرائز' جیتنے والا سعودی موجد کون ہے ؟
سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے موجد ڈاکٹر سعد العنزی نے 2025 ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں "العُلا اسکائیز فیسٹول" ، خلا کی دریافت کا فلکیاتی و سیاحتی تجربہ
سعودی عرب میں AlUla Skies Festival 2025 کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ یہ ...
مشرق وسطی