سعودی عرب میں "العُلا اسکائیز فیسٹول" ، خلا کی دریافت کا فلکیاتی و سیاحتی تجربہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں AlUla Skies Festival 2025 کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ یہ انسان اور آسمان کے درمیان قدیم تعلق کو نئی جہت دیتا ہے۔ یہ میلہ ایک نایاب موقع ہے جس میں سیاحتی اور فلکیاتی تجربات کو ایک ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ میلے کی نمایاں سرگرمیوں میں "منارة العُلا" شامل ہے ... جی ہاں ، ایک جدید اور انوکھا فلکیاتی مرکز جو سائنس، تخیل اور تجربے کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔ یہاں آنے والے جدید ترین ٹیلی اسکوپس کے ذریعے خلاء اور فلکیات کی دنیا کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں، وہ بھی العُلا کے دل کش قدرتی مناظر کے بیچ !

علاوہ ازیں "دار النجوم" ایک اور دل چسپ تجربہ ہے، جہاں 360 درجے کے فلکیاتی گنبد کے ذریعے برج، سیارے اور کہکشائیں دیکھنے کی سہولت موجود ہے۔ یہ ایک انٹرایکٹو شو ہے جو علم فلکیات کو دل نشین انداز میں پیش کرتا ہے۔ دوسری طرف "میناء سماء العُلا" میں فلکیات سے دل چسپی رکھنے والے ماہرین اور نئے سیکھنے والوں کے لیے تعلیمی سرگرمیاں پیش کی جاتی ہیں۔

فیسٹیول کا ماحول دن اور رات مختلف رنگ اختیار کرتا ہے۔ یہاں روزانہ کی بنیاد پر ہوائی غبارے کی سیر کروائی جا رہی ہے، جو العُلا کے قدیم شہر اور مشہور جبل الفیل کے اوپر سے گزرتا ہے۔ رات کو روشنیوں سے مزین غباروں کی پریڈ اور موسیقی اور لائٹ شو العُلا کے آسمان کو سجا دیتے ہیں۔

میلے میں سکون اور روحانی تجربات کو بھی خاص جگہ دی گئی ہے۔ ان میں "زمین کی توانائی سے رابطہ" جیسے سیشنز ، "یوگا لائٹس" کے ساتھ جسمانی و ذہنی ہم آہنگی کی مشقیں اور "ستاروں تلے سینیما" کا تجربہ شامل ہے۔ مختلف مقامات پر ستاروں کا مشاہدہ اور فن سے بھرپور ادبی و ثقافتی شامیں بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔

'منارۃ العُلا' اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ فلکیاتی علوم صرف ماضی کی وراثت نہیں بلکہ جدید سائنسی جستجو کا حصہ بھی ہیں۔ یہ مقام قدیم آسمانی علم اور آج کی ٹیکنالوجی کو جوڑ کر سیکھنے اور دریافت کرنے کے نئے افق کھولتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں