الشرع شام کی نمائندگی کرتے ہیں، عرب سربراہی اجلاس میں شرکت اہم ہے : عراقی وزیر اعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا ہے کہ عرب سربراہی اجلاس میں شامی صدر احمد الشرع کی موجودگی اہم ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ الشرع، شام کی ریاست کی نمائندگی کرتے ہیں، خواہ اقتدار کی تبدیلی کا طریقہ کچھ بھی ہو۔

السودانی نے آج جمعے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "بغداد میں سربراہی اجلاس کا انعقاد اہم ہے، کیوں کہ یہ علاقے میں عراق کے متوازن موقف اور تمام معاملات پر اس کی مؤثر موجودگی کی تصدیق کرتا ہے"۔ السودانی نے مزید بتایا کہ "عراق اس اجلاس میں ایک فعال ملک کے طور پر شرکت کرے گا، اور علاقے کے مختلف بحرانوں کے حل تجویز کرے گا"۔

عراقی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ "شام کے صدر کو اجلاس میں مدعو کرنا عرب لیگ کے معروف پروٹوکول طریقہ کار کے تحت ہوا ہے"۔

السودانی نے نشان دہی کی کہ "الشرع کی اجلاس میں موجودگی شام کے نئے وژن کو واضح کرنے کے لیے اہم ہے، خاص طور پر عرب دنیا کی یہ خواہش ہے کہ شام اپنی آزمائشوں سے باہر نکلے"۔ انھوں نے مزید کہا کہ "شام کا امن، عراق کی قومی سلامتی کا ایک جز ہے"۔

السودانی نے اس بات پر زور دیا کہ "شام میں استحکام قائم کرنے اور بالخصوص سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے واضح موقف اپنانا ضروری ہے"۔ انھوں نے خبردار کیا کہ "داعش کے گروہ اب بھی شام میں مؤثر اور سرگرم ہیں"۔

یاد رہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت آٹھ دسمبر کو ختم ہو گئی تھی، اور اس کے بعد احمد الشرع نے صدارتی منصب سنبھالا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں