حوثیوں کے مالیاتی نیٹ ورک کی معلومات پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام
امریکی حکومت نے یمن میں سرگرم مسلح حوثی گروہ کے مالی وسائل اور فنڈنگ نیٹ ورک سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر (15 ملین ڈالر) کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان "ریوارڈز فار جسٹس" پروگرام کے تحت مقرر کیا گیا ہے جو امریکی محکمہ خارجہ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک اہم پروگرام ہے۔ اس کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کے مالی ذرائع کو بے نقاب کرنا اور انہیں ختم کرنا ہے۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو حوثی ملیشیا کو مالی امداد پہنچانے والے عناصر، کمپنیوں، یا نیٹ ورکس کے بارے میں قابلِ اعتماد معلومات فراہم کریں گے انہیں یہ خطیر انعام دیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی گروہ نہ صرف یمن میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے بلکہ خطے میں امریکی مفادات اور بین الاقوامی بحری گذرگاہوں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو فراہم کی جانے والی مالی مدد دہشت گردانہ کارروائیوں، ہتھیاروں کی خریداری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سکیورٹی کی صورتحال مزید بگڑ چکی ہے اور بین الاقوامی برادری حوثیوں کی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔
-
عمان کی کامیاب سفارتی کوششیں، امریکہ اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان
سلطنت عمان نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور یمنی جماعت حوثی ...
بين الاقوامى -
حوثی ترجمان: امریکہ-حوثی جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل شامل نہیں
یمن کے حوثیوں اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں "کسی طرح یا کسی شکل میں" ...
بين الاقوامى -
حوثیوں کے خلاف کارروائیوں کا اصل ہدف تہران تھا : امریکی حکام کی العربیہ سے بات چیت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے ساتھ کہ حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی ختم ہو ...
مشرق وسطی