سعودی عرب میں شجر کاری اور صحرا کا دائرہ محدود کرنے کے حوالے سے قومی پروگرام نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کے تحت اب تک 14 کروڑ 10 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 3 لاکھ 10 ہزار ہیکٹر بنجر زمین کو بھی ازسرنو بحال کیا گیا ہے۔
یہ انکشاف سعودی عرب کے قومی مرکز برائے شجر کاری و انسدادِ صحرا بندی نے کیا،جس نے بتایا کہ یہ درخت بارش اور ری سائیکل شدہ پانی کے ذریعے لگائے گئے تاکہ قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
قومی مرکز کے چیف ایگزیکٹو خالد العبدالقادر نے ریاض میں منعقدہ ایک ورکشاپ کے دوران کہا کہ "سعودی گرین انیشی ایٹو" ماحولیاتی ایجنڈے میں ایک انقلابی پیش رفت ہے، جس کا مقصد 10 ارب درخت لگانا اور تقریباً 4 کروڑ ہیکٹر بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنانا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پروگرام کے تحت زمین کی بحالی کے لیے سائنسی بنیادوں پر یکساں معیارات طے کر دیے گئے ہیں۔ تمام متعلقہ اداروں کو ان پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا ہے اور انہیں باقاعدہ رپورٹنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اسی تسلسل میں "سعودی عرب کی غیر زرعی اراضی کی بحالی کے لیے رہنما کتابچہ" بھی جاری کیا گیا ہے، جو سائنسی اور عملی حوالہ بنے گا۔ اس گائیڈ کے ذریعے منصوبہ بندی کو مربوط بنایا جائے گا اور ماحول دوست طریقوں کے تحت وسائل کے بہتر استعمال کو ممکن بنایا جا سکے گا۔
یہ اقدامات مملکت کے سبز انقلاب کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ "سعودی گرین انیشی ایٹو" کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور بحالی کا دائرہ کار مملکت کے مختلف زمینی خطوں تک پھیلایا جا رہا ہے تاکہ ماحولیاتی توازن اور پائیدار ترقی یقینی بنائی جا سکے۔
-
سعودی عرب تیسری بار الیکٹرانک سرکاری خدمات میں خطے کا سر فہرست ملک قرار
سعودی عرب نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا فرانس کے ساتھ ہیلی کاپٹروں کی تیاری میں سرمایہ کاری کے مواقع پر غور
سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل، بندر الخریف نے اٹلی میں "ایئربس ہیلی کاپٹرز" ...
مشرق وسطی -
پاکستان، سعودی عرب کا انسداد منشیات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد منشیات پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ...
پاكستان