بینائی سے محروم فلسطینی بچہ محمد حجازی علاج کے لیے ریاض پہنچ گیا
سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی خصوصی ہدایت پر سات سالہ محمد کا علاج مملکت کے سرکاری ہسپتال میں ہوگا
بینائی سے محروم ہونے والے فلسطینی بچے محمد حجازی کو علاج کے لیے آج سعودی دارالحکومت ریاض منتقل کر دیا گیا ہے۔ محمد حجازی کا علاج ریاض کے شاہ خالد سپیشلسٹ ہسپتال برائے امراض چشم میں کیا جائے گا جہاں اس کے ضروری معائنے بھی ہوں گے۔
یہ اقدام خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد, وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر عمل میں آیا ہے۔
یہ احسان مندانہ اقدام سعودی عرب کی ان مستقل انسانی اقدار کا تسلسل ہے جن کے تحت مملکت نے ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ سعودی حکومت نے سات سالہ محمد حجازی کے مکمل علاج کا ذمہ خود اٹھایا ہے، جو اسرائیلی قبضے کے ملبے سے زخمی ہو کر اپنی بینائی کھو بیٹھا تھا۔
-
عمار الامیر: ایک سعودی شہری جنہوں نے حرم مکی میں اپنے کیمرے کو خاموش دعوت بنا دیا
عمار الامیر وہ سعودی شہری ہیں جنہوں نے اپنے کیمرے کو حرم مکی میں خاموش دعوت بنا ...
ایڈیٹر کی پسند -
آسٹریا میں گرلز سکول میں فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے: سعودی عرب
سعودی عرب کے فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب : 27 لاکھ ایمفیٹامین نشہ آور گولیاں اور 4 ٹن حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سیکورٹی حکام نے اسمگلنگ میں ملوث 893 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے
مشرق وسطی