مارشل آرٹس فائٹر 'پی ایف ایل مینا' کے لیے ریاض آئیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی مارشل آرٹس فائٹر حطان السیف 'پی ایف ایل مینا' کے سیزن 2 کے لیے ریاض آئیں گی۔ انہیں سعودی عرب کی پہلی خاتون مارشل آرٹس فائٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

وہ جمعہ کے روز ریاض پہنچیں گی۔ تاکہ 'پروفیشنل فائٹرز لیگ' کے سیزن 2 میں شریک ہو سکیں۔

ان کا مقابلہ نور الفلیتی سے ہوگا۔ جو تین مرتبہ لبنانی 'ایم ایم اے' جیت چکی ہیں۔ جبکہ وہ ' آئی ایم ایم اے ایف' کی ایشین چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

'پی ایف ایل مینا 2024' میں عمر الدفراوی نے سال 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اب ان کے مدمقابل ڈینیئل میسیلی ہوں گے۔

ویلٹر ویٹ ٹورنامنٹ کا اہم مقابلہ کویت سے تعلق رکھنے والے محمد الاقراء اور فلسطینی عمر حسین کے درمیان ہوگا۔

فلسطین سے تعلق رکھنے والے عمر حسین اپنے کویتی حریف کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ تاکہ مشرق وسطیٰ کے اہم اور مضبوط کھلاڑی کے طور پر اپنا نام بنا سکیں۔

بینٹم ویٹ کے کوارٹر فائنل میں الجزائر کے مختار بنکاکی اور لبنان کے مارسل ادور آمنے سامنے ہوں گے۔ خیال رہے دونوں کھلاڑی اپنی سٹرائیکنگ کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رات کے وقت ہونے والا یہ مقابلہ سنسنی خیز ہوگا۔

نیز عبدالعزیز بن عمر 'لائٹ ویٹ' مقابلوں میں سعودی عرب کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ ان کے مدمقابل مصر کے کھلاڑی حسن احمد ہوں گے۔

'پی ایف ایل مینا' کا اہتمام 'ایس یو آر جے' سپورٹس اور 'پی ایف ایل' کے باہمی اشتراک سے ہوتا ہے۔ یہ مقابلے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں