کویت نے چار نئی ویزا اقسام کا اجرا کر دیا

الیکٹرانک نظام کے ذریعے سیاحت، تجارت، خاندانی ملاقات اور سرکاری دوروں کے لیے ویزا درخواستیں ممکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت نے ویزا جاری کرنے کے لیے ایک نیا الیکٹرانک نظام متعارف کرایا ہے جو مختلف اقسام کے ویزوں کے حصول کے عمل کو نہایت آسان اور تیز تر بنا دے گا۔ یہ قدم ملک کی ڈیجیٹل خدمات کی بہتری اور کویت کو خطے میں سرمایہ کاری و سیاحت کے لیے ایک پرکشش مرکز بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔

نئے نظام کے تحت چار اقسام کی ویزا سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں سیاحتی، خاندانی، تجارتی اور سرکاری ویزے شامل ہیں۔
سیاحتی ویزا کی مدت تین ماہ ہو گی، جبکہ خاندانی، تجارتی اور سرکاری ویزے 30 دن کے لیے جاری کیے جائیں گے۔

تأشيرات جديدة في الكويت
تأشيرات جديدة في الكويت

خاندانی ویزا ان غیر ملکی مکینوں کی درخواست پر جاری کیا جائے گا جو اپنے اہل خانہ کو کویت بلانا چاہتے ہیں۔
تجارتی ویزا بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں کے نمائندوں کو کاروباری اجلاسوں اور تقاریب میں شرکت کے لیے جاری کیا جائے گا، جبکہ سرکاری ویزا حکومتی وفود اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کو دیا جائے گا۔

تأشيرات  جديدة في الكويت
تأشيرات جديدة في الكويت

یہ اقدام کویتی حکومت کی اس پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنا، بین الاقوامی روابط کو فروغ دینا اور کویت کو ایک زیادہ کھلا اور عالمی رجحانات سے ہم آہنگ ملک بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں