کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 ہلاکتیں، 21 افراد بینائی کھو بیٹھے
ایشیائی مزدوروں میں زہر زدگی کے سنگین کیسز
کویت میں ایک صدمے سے بھرپور واقعے میں کئی مزدور زہریلی شراب سے جان کی بازی ہار گئے۔ کویت کی وزارت صحت کے مطابق ہفتے کے دن سے اب تک 63 افراد میتھانول ملی شراب پینے سے متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 21 افراد نابینا یا بصارت متاثر ہوئی۔
وزارت صحت نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ متاثرہ تمام افراد آسیائی ممالک کے شہری ہیں، جن میں سے 51 کو فوری طور پر گردوں کی صفائی کی ضرورت پڑی اور 31 کو مصنوعی سانس کی ضرورت پیش آئی۔
ہندوستانی سفارت خانے نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں تقریباً 40 بھارتی شہری ہسپتال منتقل ہوئے، تاہم وجہ واضح نہیں کی گئی۔
دیسی ساختہ زہر یلی شراب
سابقہ طبی ماہر نادیا الکندری نے کہا کہ بعض ایشائی کمیونٹیز میں شراب کی مقامی تیاری کی جاتی ہے لیکن یہ غیر محفوظ طریقے سے اور غیر صحت مند حالات میں تیار کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ زہر بن جاتی ہے۔
نادیا الحمدان جو کویت یونیورسٹی میں سوشل سائنسز کی پروفیسر ہیں نے ہلاکتوں کی تعداد کو "انتہائی سنگین" قرار دیا اور وزارت داخلہ پر زور دیا کہ وہ شراب بنانے کے بنیادی ذرائع کی نشاندہی کرے اور ذمہ داران کو سزا دے۔
کویت میں شراب کی درآمد اور مقامی تیاری ممنوع ہے، لیکن کچھ لوگ خفیہ مقامات پر شراب تیار کرتے ہیں، جہاں کوئی حفاظتی معیار یا نگرانی نہیں ہوتی، جس سے صارفین شدید خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔
-
کویت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے 13 افراد ہلاک: وزارتِ صحت
مریضوں مین زیادہ تر ایشیائی تارکینِ وطن شامل ہیں
مشرق وسطی -
دبئی میں پراپرٹی کی طلب میں اضافہ: ڈویلپرز نے تعمیراتی عمل خود سے شروع کر دیا
ایک صحرائی مقام کو دورِ جدید کے مناظر میں تبدیل کرنے کے لیے مشہور شہر دبئی میں ...
مشرق وسطی -
شرکاء کو گرمی سے بچانے کے لیے دبئی کی اولین مالاتھون ریس، عوامی خیر مقدم
دبئی کے نئے ریس کورس میں اختتامی لائن فوڈ کورٹ سے ذرا ہی آگے ہے۔یکم اگست کو شہر ...
ایڈیٹر کی پسند