اسرائیلی ریاست کے کٹر یہودی وزیر بین گویر کی جیل میں قید فلسطینی رہنما مروان برغوثی کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے پر اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے مذمت کی ہے۔
بین گویر نے جیل کے دورے کے موقع پر اس انتہائی اہم فلسطینی قیدی کے سیل کے سامنے کھڑے ہو کر اسے خوفزدہ اور ہراساں کرنے کی کوشش کی اور بعد ازاں بد تمیزی کے اس پر مبنی واقعے کی فوٹیج وائرل کر دی۔
یاد رہے اسرائیلی ریاست نے اندرونی سلامتی کی وزارت سب سے زیادہ انتہا پسند یہودی وزیروں میں سے ایک کے سپرد کر رکھی ہے۔ ایتمار بین گویر نے اس واقعے کو کٹر یہودیوں کو خوش کرنے اور اپنے ووٹ بنک کے سامنے سرخرو ہونے کے لیے یہ فوٹیج جمعہ کے روز آن لائن وائرل کی تھی۔
انسانی حقوق کے یو این دفتر کے ترجمان تہمین الخیتان نے کہا جیل میں فلسطینی قیدی کی ساتھ اس سلوک پر مبنی ویڈیو کا اس طرح وائرل کیا جانا قابل قبول نہیں ہے۔
یو این او کے ترجمان نے کہا وزیر کا یہ رویہ مروان برغوثی کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش ہے جو شرمناک ہے۔وزیر کا یہ انداز انسانی عظمت کے منافی ہے۔
مروان برغوثی اس وقت ساٹھ سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔ انہیں اسرائیلی ریاست نے 2024 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
مروان برغوثی فلسطینی عوام میں مقبول عام لیڈر ہیں اور کئی برسوں سے فلسیطینی شہری انہیں فلسطین کے نیلسن منڈیلا قرار دیتے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی ریاست اس فلسطینی رہنما سے دہشت گرد کے طور پر ڈیل کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا ایک قیدی کے ساتھ جیل میں یہ رویہ اور اسے دھمکانا بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔ یہ انسانی عزت و وقار کے منافی ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اس طرح اگر وزیروں کی حرکتیں جاری رہیں تو اس سے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوگا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔
-
قبرص نے اسرائیل کے راستے غزہ کے لیے امداد بھیجی ہے: یو این ڈسٹریبیوشن سینٹر
قبرص نے بحری ذریعے سے براستہ اشدود غزہ کے لیے 1,200 میٹرک ٹن انسانی امداد اسرائیل ...
بين الاقوامى -
غزہ میں فاقے امداد کی ناکہ بندی کا براہِ راست نتیجہ ہے: دفتر برائےانسانی حقوق اقوامِ متحدہ
اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے منگل کو کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں ...
مشرق وسطی -
حماس آمادہ ہو گئی .... غزہ کے حوالے سے نئی تجویز کی شقیں کیا ہیں ؟
مصری سرکاری ذرائع نے کل پیر کے روز تصدیق کی کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی ...
مشرق وسطی