سال 2025ء کے پہلے سہ ماہی میں 15 ملین معتمرین کی آمد

سعودی اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک سے 6 ملین سے زائد معتمرین پہنچے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سال 2025ء کے پہلے سہ ماہی میں کل تقریباً 15,222,497 معتمرین نے عمرہ ادا کیا، جیسا کہ سعودی جنرل اتھارٹی فار اسٹاٹسٹکس نے بتایا۔

اعداد و شمار کے مطابق، معتمرین میں سے 24 فیصد سعودی شہری تھے، جبکہ مردوں کی تعداد 60.5 فیصد اور خواتین 39.5 فیصد رہی۔

نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ بیرون ملک سے آئے معتمرین کی تعداد 6,523,630 تھی، جو 2024ء کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.7 فیصد زیادہ ہے۔ زیادہ تر معتمرین ہوائی راستوں کے ذریعے آئے، جن کی تعداد 82.2 فیصد تھی۔ جبکہ ملکی معتمرین کی تعداد 8,698,867 رہی، جن میں غیر سعودی شہریوں کی تعداد 58 فیصد تھی۔

ماہانہ تقسیم کے مطابق جنوری 2025ء میں بیرون ملک سے معتمرین کی سب سے زیادہ تعداد (36.5 فیصد) رہی، جبکہ مارچ میں یہ سب سے کم رہی۔ دوسری طرف مقامی معتمرین کی مارچ میں سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی جب کی جب کی جنوری سب سے کم

اسی دوران، مدینہ منورہ کے زائرین کی کل تعداد پہلے سہ ماہی میں 6,452,696 رہی، جن میں سے 4,412,689 زائرین بیرون ملک سے آئے۔

سعودی حکام کے مطابق، عمرہ اور مدینہ منورہ کے زائرین کے اعداد و شمار 2024ء سے سہ ماہی بنیادوں پر جاری کیے جا رہے ہیں، جو فیلڈ سرویز، ضیوف الرحمن سروس پروگرام اور وزارت سیاحت کے ریکارڈ کے ساتھ تیار کیے گئے شماریاتی ماڈلز پر مبنی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں