ریاض اور دوحہ کے درمیان بحرِ احمرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اکتوبر میں براہِ راست پروازوں آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بحرِ احمر انٹرنیشنل جو دنیا کے سب سے پرکشش اور جدید سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے نے قطر ایئر ویز کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت اکتوبر 2025ء سے براہِ راست پروازیں دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور بحرِ احمر انٹرنیشنل کے درمیان شروع ہوں گی، جس کی سالانہ مسافر گنجائش 65 لاکھ سے زائد ہے۔

قطر ایئر ویز کی پہلی پرواز 21 اکتوبر 2025ء کو دوحہ سے بحرِ احمر کے لیے روانہ ہوگی۔ ٹکٹ کی بکنگ آج سے کمپنی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہے۔

قومی کیریئر ہفتے میں تین پروازیں چلائے گا، جو سیاحوں، دونوں ملکوں میں مقیم لوگوں اور سرمایہ کاروں کے لیے بحرِ احمر کے مقامات تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔ قطر ایئر ویز کی عالمی نیٹ ورک میں شامل 170 سے زائد منزلیں، چھ براعظموں میں موجود ہیں، جس سے مقامی سیاحت اور کاروباری مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔

قطر ایئر ویز کے ’سی ای‘ او بدر المیر نے کہا کہ بحرِ احمر کو اپنے عالمی نیٹ ورک میں شامل کرنا مسافروں کے لیے متنوع سفر کے اختیارات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

بحرِ احمر سعودی عرب میں کمپنی کی بارہویں منزل ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں منفرد اور دلکش تجربات فراہم کرتا ہے۔ اس آغاز کے بعد مسافر دنیا کی بہترین ایئر لائن کے ذریعے ان تجربات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں