اسرائیل لبنانی فوج اور امن مشن پر حملے روکے : یونیفل کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنانی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فوجیوں کے ادارے 'یونیفل' نے پے درپے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔

'یونیفل' نے اسرائیل کی مذمت کے لیے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کی مسلسل خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔

'یونیفل' کے تازہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے یونیفال اور لبنانی فوجیوں کے نزدیکی جگہوں پر گرینیڈ پھینکے ہیں۔ یہ واقعات جمعرات کے روز پیش آئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت یونیفل کے پلیٹ فارم سے تعینات فوجی لبنانیوں کے اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہ ہو چکے گھروں کا ملبہ اٹھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ کہ اسرائیل کی فوج نے گرینیڈ گراناچشروع کر دیے۔

معلوم ہوا ہے کہ یونیفل نے اس علاقے میں اپنی انسانی بنیادوں پر پیشہ وارانہ مصروفیات سے اسرائیلی فوج کو پیشگی آگاہ بھی کر رکھا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اس کے باوجود فائرنگ کی۔ مگر خوش قسمتی سے یونیفل کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے امن فوجیوں پر حملے یا ان کے کاموں میں مداخلت کے علاوہ لبنانی فوج پر حملے بھی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے خلاف پر مبنی ہیں۔ یونیفال کے مطابق سلامتی کونسل کی قرارداد امن مشن اور لبنانی فوج دونوں کو بغیر رکاوٹوں کے کام کرنے کا حق دیتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں