اسرائیل نے گلی سڑی لاشیں یا صرف ہڈیاں واپس کیں: غزہ کے صحت حکام کا انکشاف
لاشوں کی حالت انتہائی خستہ، گولیاں، تشدد اور ٹینکوں سے کچلے جانے کے آثار نمایاں ہیں
غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے واپس کی گئی 30 فلسطینیوں کی لاشیں اب تک موصول ہونے والی سب سے زیادہ خوفناک حالت میں تھیں۔
انہوں نے فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر لاشیں صرف ہڈیوں کی صورت میں ہیں، جب کہ کئی لاشوں کے خدوخال مکمل طور پر مٹ چکے ہیں، جیسے وہ ریت میں دفن ہونے اور تشدد کے باعث گل سڑ گئے ہوں۔
منیر البرش کے مطابق قابض فوج نے ان افراد کو اذیت دینے اور بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد دفن کیا، پھر کچھ عرصے بعد انہیں نکال کر لاشوں کے تبادلے کے لیے فریزر میں رکھا گیا، جس سے ان کے جسم تقریباً تحلیل ہو گئے۔
ثلاثون جثمان شهيد وصلت إلى مجمع ناصر الطبي بخانيونس قبل قليل، بعد استردادها من جيش الاحتلال الذي احتجزها طيلة الحرب ونكل بها وشوهها وسرق أعضاءها. pic.twitter.com/Y9IEU6Ro2A
— شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) October 31, 2025
انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ لاشوں کے ساتھ کپڑے اور جوتے موجود تھے، تاہم وہ بھی اس قدر بوسیدہ ہیں کہ شناخت مشکل ہے، البتہ بعض خاندان اپنے پیاروں کو ان نشانات سے پہچان سکتے ہیں۔
منیر البرش نے زور دے کر کہا کہ لاشوں پر گولیوں کے زخم، تشدد کے نشانات اور ٹینکوں سے کچلے جانے کے واضح شواہد پائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان نئی لاشوں کے ساتھ بھی وہی طریقہ کار اپنایا جائے گا جو پہلے کے قافلوں کے ساتھ اختیار کیا گیا تھا، تاکہ لواحقین انہیں دیکھ سکیں۔
وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے مجموعی طور پر 255 لاشیں واپس کی گئی ہیں، جن میں سے 75 شہداء کی شناخت ہو چکی ہے، جب کہ 120 کو نامعلوم شہداء کے طور پر دفن کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز حماس کے ساتھ تبادلے کے معاہدے کے تحت 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کیں۔
-
غزہ سے تین لاشیں وصول کرنے کے بعد... اسرائیل کی خان یونس پر بم باری
فوجی ذریعے کا غالب گمان ہے کہ غزہ سے حاصل ہونے والی تینوں لاشیں یرغمالیوں کی نہیں ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ بندی ختم ہونے کے حوالے سے خدشات ہیں، بات چیت جاری ہے: ترکیہ
پیر کو استنبول میں غزہ سے متعلق اجلاس میں عرب اور مسلم وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ...
مشرق وسطی -
بین الاقوامی ریڈ کراس کے کارکن غزہ و سوڈان میں مسلسل نشانے پر ہیں: ڈائریکٹر ریڈ کراس کمیٹی
بین الاقوامی ریڈ کراس کی کمیٹی کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ ریڈ کراس کے کارکنوں کو ...
بين الاقوامى