اسرائیل اور انتہا پسند آباد کاروں کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب نے فلسطینی عوام کی حمایت کے اپنے پختہ موقف کی تجدید کی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی حکام اور انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان خلاف ورزیوں کے حالیہ واقعات میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولنا اور نمازیوں کو اشتعال دلانا اور فلسطینی گاؤں کفل حارث کی الحاجہ حمیدہ مسجد پر حملہ کرنا شامل ہے۔

سعودی عرب نے زور دیا کہ بغیر کسی رکاوٹ کے ان حملوں کا جاری رہنا امن کے قیام کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو کمزور کر رہا ہے اور کشیدگی میں اضافے اور تنازعات کے تسلسل کا باعث بنتا ہے۔

مملکت نے خبردار کیا کہ ان کارروائیوں پر بین الاقوامی خاموشی اور اسرائیلی حملوں اور خلاف ورزیوں کے جاری رہنے کے باوجود احتسابی طریقہ کار کو فعال نہ کرنا، بین الاقوامی نظام کی بنیادوں کو کمزور کرتا ہے اور بین الاقوامی قانون کی جائز اصولوں کو مجروح کرتا ہے۔

سعودی عرب نے اپنے برادر فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے پختہ موقف کی تجدید کی اور عرب امن اقدام اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق 1967 کی سرحدوں پر ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو کے قیام کے مقصد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں