متحدہ عرب امارات نے اس امر کی براہ راست تردید کی ہے کہ اس کی طرف سے کسی یمنی فریق کو فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں؛ جو سعودی عرب کے لیے نقصان کا باعث بنے۔
متحدہ عرب امارات نے اس تردیدی بیان کے ساتھ ہی اس بات کا بھی پرزور انداز میں اظہار کیا ہے کہ مملکت کی خودمختاری کا امارات کو مکمل احترام ہے۔
بیان میں ان الزامات کی بھی تردید کی گئی ہے جس میں یمن کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں کہا گیا تھا کہ ذمہ داری کے ساتھ چیزوں کو ڈیل کیا جائے اور کشیدگی کو بڑھنے نہ دیا جائے۔
اس سے پہلے منگل ہی کے روز سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اٹھائے گئے بعض اقدامات پر اظہار مایوسی کیا اور کہا تھا کہ جنوبی یمن میں عبوری کونسل کو سعودی عرب سے جڑے سرحدی علاقوں میں آپریشنز کے لیے کہا گیا تو یہ اقدامات مملکت کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہوں گے۔
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کی اس درخواست پر عمل کرے اور 24 گھنٹوں کے دوران اپنی فوج کو یمنی علاقوں سے نکالے۔
-
سوڈان میں تین روز میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے: اقوام متحدہ
سوڈان کی ریاستوں شمالی دارفور اور جنوبی کردفان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ...
بين الاقوامى -
سوڈانی شہر الفاشر کے مکین توہین آمیز اور غیر محفوظ حالات میں زندگی کاٹ رہے: اقوام متحدہ
سوڈان میں اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی کوآرڈینیٹر ڈینس براؤن نے مغربی سوڈان کے ...
بين الاقوامى -
متحدہ عرب امارات سے دوطرفہ تعلقات برقرار رکھنے کی توقع ہے: سعودی عرب
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے متحدہ عرب امارات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اس نے ...
مشرق وسطی