یمن کی جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کے نائب صدر فرج البحسنی نے اتوار کے روز ایک کانفرنس کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی آمادگی کا خیرمقدم کیا جس میں یمن کے جنوبی دھڑوں کو مجتمع کیا جائے گا۔
البحسنی نے ایکس پر کہا، "ہم برادر مملکت سعودی عرب کی جانب سے مخلصانہ دعوت کی بہت قدر کرتے ہیں جو جامع جنوبی مذاکرات کی سرپرستی کرنے کے لیے دی گئی ہے اور اس کا مقصد جنوبی مسئلے کا منصفانہ اور مساویانہ حل تلاش کرنا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ یہ دعوت دونوں ممالک کے درمیان "برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی فطری توسیع" ہے اور یہ مملکت کی طرف سے "ہمارے ملک کے استحکام کی خواہش" کا دیانت دارانہ اظہار ہے۔
البحسنی نے امید ظاہر کی کہ اس کے نتیجے میں ایسا "منصفانہ حل سامنے آئے گا جو جنوب کے لوگوں کی جائز امنگوں پر پورا اترے اور وہاں ایک نئے مرحلے کے استحکام اور امن کی بنیاد رکھے۔"
"تقسیم کو درست کرنے کی مخلصانہ کوششوں" اور یمن اور اس کے منصفانہ مقاصد کے لیے مسلسل حمایت پر انہوں نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز "ریاض میں ایک جامع کانفرنس پر زور دیا تاکہ تمام جنوبی دھڑوں کو مجمتع کر کے جنوبی کاز کے جائز حل پر تبادلہ خیال کیا جائے۔"
بیان میں مزید کہا گیا کہ ریاض نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی کی درخواست پر اس کانفرنس کا اعلان کیا۔
-
یمن کے استحکام کی کوششوں کے ضمن میں طارق صالح کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات
یمن کی قیادت کونسل کے رکن طارق محمد صالح نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے زیر اہتمام مکالمے کے لئے ہمیشہ پرعزم ہیں:یمنی سدرن کونسل
یمن کی جنوبی عبوری کونسل کے نائب صدر ابو زرعہ المحرمی نے سعودی عرب کی جانب سے جنوب ...
مشرق وسطی -
یمن کی ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے المہرہ کا کنٹرول سنبھال لیا
یمن کی ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے المہرہ کا کنٹرول حاصل ...
مشرق وسطی