اتحاد ایئرلائن کے طیارے کو تھائی لینڈ میں لینڈنگ کے دوران حادثہ ، متعدد افراد زخمی ہوگئے
اتحاد ایئرلائن کے طیارے کو تھائی لینڈ میں ایئرپورٹ پر اترنے کے دوران ہنگامی صورتحال کے سامنے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ اتحاد ایئرلائن کی پرواز 'ای وائے 416' بدھ کے روز روانہ ہوئی اور رات 12 بجے تھائی لینڈ کے صوبے فوکٹ کے ایئرپورٹ پر اتری۔
تاہم ٹریکنگ سائیڈ کے مطابق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے کو پیش آنے والے اس واقعے کے باعث 160 مسافروں میں سے متعدد زخمی ہوئے۔ تاہم کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہے۔
اس سے قبل 2024 میں سنگاپور ایئرلائنز کی ایک پرواز کو بھی لندن سے سنگاپور جاتے ہوئے تھائی لینڈ کی فضاؤں میں اسی ہنگامہ خیزی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے اسے ہنگامی طور پر بنکاک میں لینڈنگ کرنا پڑی۔ تاہم اس ہنگامی نوعیت کی لینڈنگ کی وجہ سے ایک مسافر ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ عملے کے ارکان بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔
-
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی .. نتین یاہو کا طیارہ نا معلوم مقام پر منتقل
گذشتہ برس اسرائیل اور ایران کے بیچ 12 روزہ جنگ کے پہلے دن بھی یہ ہی اقدام سامنے ...
بين الاقوامى -
چاول کا پانی یا ناریل کا پانی؟ جلد کی چمک کے لیے کون سا بہتر؟
سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز تیزی سے پھیل رہی ہیں، جو چاول کے پانی اور ناریل کے پانی ...
ایڈیٹر کی پسند -
2025 دنیا بھر میں اب تک کا تیسرا سب سے زیادہ گرم سال
یورپی موسمیاتی ادارے ''کوپرنیکس ''(Copernicus)اور امریکی ادارے ''برکلی ارتھ '' ...
بين الاقوامى