سعودی ولی عہد کا اپنے کویتی ہم منصب سے علاقائی صورتحال اورجنگ بندی کےمعاہدےپر تبادلہ خیال
فریقین کا خطے کے استحکام اور امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے کویتی ہم منصب سے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور حال ہی میں اعلان کردہ جنگ بندی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے فون پر بات چیت کی۔
سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق اس ٹیلیفونک رابطے کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جس میں امریکہ اور اسلامی جمہوریہ اسلامی ایران کے درمیان "پاکستان کی ثمر آور کوششوں" کے نتیجے میں طے پانے والا جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسی تناظر میں دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
سعودی عرب نے مشرقی علاقے کی جانب آنے والے پانچ میزائل تباہ کر دیے
ایران نے سعودی عرب کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے حملوں کا سلسلہ ...
مشرق وسطی -
سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان اور بحرین کے ہم منصبوں سے علاقے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جنگ بندی کے بعد علاقے میں ہونے ...
مشرق وسطی -
عراق میں کویتی قونصل خانے پر "کھلم کھلا حملہ" ... سعودی عرب کی جانب سے مذمت
وزارت خارجہ نے باور کرایا کہ "مملکت ان غیر ذمہ دارانہ افعال کو یکسر مسترد کرتی ہے" ...
مشرق وسطی