بغداد میں گھات لگا کر امریکی سفارت کاروں پر کیے گئے حملے کی تفصیلات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

"العربیہ/الحدث" کے ذرائع نے 8 اپریل کو گھات لگا کر امریکی سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے حملے کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ یہ سفارت کا عراقی تنظیم حزب اللہ بریگیڈز کے پاس مغوی رہنے والی امریکی صحافی شیلی کٹلسن کو گرین زون سے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

معلومات کے مطابق اس روز صبح نو بجے گرین زون سے ایک بڑا سکیورٹی قافلہ روانہ ہوا، جس میں سفارتی عملہ اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (FBI) کے ارکان شامل تھے۔ اس قافلے کا مقصد صحافی شیلی کٹلسن کو ایک فوجی گاڑی کے ذریعے ایئرپورٹ پہنچانا تھا تاکہ وہ وہاں سے طیارے کے ذریعے روانہ ہو سکیں۔

یہ قافلہ ایک عراقی فورس کی معیت میں "وکٹری بیس" کی طرف بڑھا، تاہم وہاں پہنچنے پر بیس اور ایئرپورٹ کے فوجی رن وے پر تین ڈرون طیاروں سے حملہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں ملبے کے ٹکڑے پھیل گئے اور منتقلی کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس صورتحال کے بعد ہونے والے بھرپور رابطوں کے نتیجے میں احتیاطی تدبیر کے طور پر صحافی اور سفارتی قافلے کو فوری طور پر گرین زون کے اندر واقع امریکی سفارت خانے واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسی روز سہ پہر کے وقت خاتون صحافی کو منتقل کرنے کی دوسری کوشش کی گئی، جس میں زمینی راستے کے بجائے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے انہیں سفارت خانے سے نکالا گیا۔ حقائق بتاتے ہیں کہ اس واقعے کے بعد انخلاء کے عمل کو محفوظ بنانے کے لیے بھرپور سکیورٹی نقل و حرکت اور رابطے کیے گئے۔

امریکی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ بدھ کو بغداد میں ایران نواز ملیشیاؤں نے امریکی سفارت کاروں کے ایک گروہ پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وزارت نے مزید کہا کہ یہ حملہ حالیہ ہفتوں میں امریکی شہریوں اور سفارتی تنصیبات پر ہونے والے ان "سیکڑوں" حملوں کا تسلسل ہے، جن میں امریکی صحافی شیلی کٹلسن کا ایک ہفتے تک اغوا بھی شامل ہے۔

وزارتِ خارجہ نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں ایران نواز مسلح گروہوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ وزارت نے اب تک ان گروہوں کو لگام دینے میں حکومت کی "ناکامی" پر تنقید بھی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں