ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدوں سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے اپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایک گھنٹے کے دوران امریکی صدر نے سات بیانات دیے اور ساتوں ہی جھوٹ پر مبنی تھے۔
قالیباف نے مزید کہا کہ وہ جھوٹ کے ذریعے جنگ نہیں جیت سکے، یقیناً مذاکرات میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
اگر محاصرہ (امریکی بحریہ کی جانب سے) جاری رہا تو آبنائے ہرمز میں آمد و رفت آزاد نہیں رہے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہاز رانی ایران کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت، تہران کے طے کردہ راستے کے مطابق ہوگی۔
دوسری جانب امریکی صدر نے متعدد دعوے کیے ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران اور امریکہ کے نمائندے یورینیم کی افزودہ مقدار کو ایران سے باہر برآمد کرنے پر کام کریں گے، ایران اپنا جوہری پروگرام غیر معینہ مدت تک معطل کرنے کے لیے تیار ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ممکنہ معاہدے کی بیشتر شرائط پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔
-
ایران کا آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
ایرانی انقلابی گارڈز (سپاہ پاسداران انقلاب) نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ انہوں ...
مشرق وسطی -
ایران ... ٹرمپ کے ساتھ معاہدے کے متن پر سرکاری خاموشی کے خلاف تنقید کی لہر
مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے واشنگٹن کے ساتھ ہونے والے رابطوں اور ...
مشرق وسطی -
انطالیہ فورم میں ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو
ترکیا کے زیرِ اہتمام ایک سفارتی فورم کا آغاز جمعہ کے روز انطالیہ میں ہوا، جس میں ...
بين الاقوامى