آپریشن ''ضربِ عضب'' میں مزید 23 جنگجو ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقوں میران شاہ اور غلام خان سے سول آبادی کا انخلاء
پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آرمی کا آپریشن "ضربِ عضب "جاری ہے اور اس میں مزید تئیس جنگجو مارے گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے پہلاڑی علاقے زرتنگی پر فائرنگ کی اور وہاں دہشت گردوں کا ایک مرکزی مواصلاتی مرکز تباہ کردیا ہے۔اس حملے میں پندرہ جنگجو مارے گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے قریب فوج کے ماہر نشانہ بازوں نے ایک اور کارروائی میں آٹھ ازبک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔وہ میران شاہ،میرعلی روڈ پر بارودی سرنگیں نصب کررہے تھے۔
پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے رہائشی علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر ان کا محاصرہ سخت کردیا ہے اور وہاں سے ان کے فرارکی کوششوں کو ناکام بنایا جارہا ہے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آج میران شاہ اور غلام خان سے سول آبادی کا انخلاء شروع کردیا گیا ہے اورنقل مکانی کرنے والے خاندانوں کومختلف مقامات پر قائم چیک پوسٹوں پر ضروری امداد مہیا کی جارہی ہے۔اس میں خوراک اور ادویہ بھی شامل ہیں ۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنے والوں کے لیے ایک پناہ گزین کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔بنوں اور شمالی وزیرستان کے درمیان واقع سید گئی پوسٹ پر اپنا گھربار چھوڑ کر آنے والوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے اور اس کام کی جلد تکمیل کے لیے پاک فوج نے وہاں رجسٹریشن پوائنٹ کی تعداد بڑھا کر بیس کردی ہے۔ان میں سے دس پر خواتین اور دس پوائنٹس پر مردوں کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔
پاکستان آرمی کے بیس سے تیس ہزار جوان ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ''ضرب عضب'' کے نام سے شمالی وزیرستان میں جنگجوؤں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔گذشتہ پانچ روز کے دوران پاک آرمی کو جنگجوؤں کی جانب سے کوئی زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔فوج لڑاکا طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
-
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن میں مزید 25 جنگجو ہلاک
حامد کرزئی سے پاک افغان سرحد سیل کرنے کا مطالبہ
پاكستان -
پاک آرمی کا شمالی وزیرستان میں جنگجوؤں کے خلاف بڑا آپریشن
پاکستان کی مسلح افواج نے حکومت کی ہدایت پر وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے شمالی ...
پاكستان -
شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملوں میں 16 ہلاکتیں
ایک گاڑی اور مکان پر حملے میں چار ازبک اور دو پنجابی طالبان کے مرنے کی اطلاع
پاكستان -
حافظ گل بہادر دھڑے کا حکومت سے امن معاہدہ منسوخ
شمالی وزیرستان کی مقامی آبادی کو 10 جون تک افغان سرحد کی جانب چلے جانے کی ہدایت
پاكستان -
شمالی وزیرستان: بم دھماکے میں تین فوجی شہید
پاک آرمی نے پٹرولنگ ٹیم پر بم حملے کی تصدیق کردی، دو فوجی زخمی
پاكستان -
طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین تین ساتھیوں سمیت ہلاک
واقعہ شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں پیش آیا
پاكستان