''ضربِ عضب میں حقانی نیٹ ورک کو کوئی استثنیٰ نہیں''
شمالی وزیرستان میں ہر طرح کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے:فوجی ترجمان
پاکستان آرمی کے ترجمان نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران حقانی نیٹ ورک سمیت ہر طرح کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور کسی گروپ کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز راول پنڈی میں غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کو آپریشن ضربِ عضب کے بارے میں بریفنگ دی ہے اور کہا ہے کہ اس کارروائی میں علاقے میں موجود ہر رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ''مختلف رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مختلف ٹوپیاں نہیں پہنتے ہیں،اس لیے یہ ایک بلا امتیاز کارروائی ہے۔جب فوجی وہاں جائیں گے تو وہ بلاتمیز ہر کسی دہشت گرد کا خاتمہ کردیں گے''۔
اس بریفنگ کے دوران ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار کے حوالے سے بتایا گیا کہ ''شمالی وزیرستان میں امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں کا جاری آپریشن سے تعلق جوڑنا غلط ہے''۔
اس موقع پر ریاستوں اور سرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا:''حکومت اس معاملے میں بالکل واضح ہے کہ کسی کو بھی پاکستانی سرزمین کو حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ جو کوئی بھی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے،خواہ وہ حقانی ہے یا غیر حقانی ہے ،اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملاّ فضل اللہ کے حوالے سے کہا کہ وہ سرحد پار صوبہ کنڑ یا نورستان میں موجود ہیں اور افغانستان سے ان کے خلاف کارروائی کے لیے کہا جارہا ہے۔ہم اس حوالے سے ہر سطح پر یہ مسئلہ اٹھا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ''پاکستان آرمی نے افغان فوج سے شمالی صوبوں کنڑ اور نورستان میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے لیکن ابھی تک افغان فوج نے ایسی کوئی کارروائی نہیں کی ہے''۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ آپریشن ضرب عضب صرف پاک فوج کررہی ہے اور امریکی فوج اس کارروائی میں شریک نہیں ہے۔
درایں اثناء وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی پر جنگجوؤں کے حملے میں دو اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ان کی گاڑی پر ایپی اور کجوری گاؤں کے درمیانی علاقے میں حملہ کیا گیا تھا۔پاکستانی فورسز نے سوموار کو جنگجوؤں کے خلاف زمین کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
-
شمالی وزیرستان: ''ضرب عضب'' میں مزید 16 جنگجو ہلاک
پاکستان آرمی نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب ...
پاكستان -
ضربِ عضب: شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک بھی ہدف
پاک فوج کی ایجنسی کے صدر مقام میران شاہ کے بازار میں زمینی کارروائی کا آغاز
پاكستان -
ضربِ عضب: شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں بمباری
پاک فوج کے فضائی حملوں میں 47 جنگجو ہلاک اور 23 ٹھکانے تباہ
پاكستان -
پاکستان فوج کا آپریشن 'ضرب عضب' جاری، تیس جنگجو ہلاک
پاکستان کی فوج نے ملک کے شمال مغرب میں دو قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی پناہ ...
پاكستان -
آپریشن ''ضربِ عضب'' میں مزید 23 جنگجو ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقوں میران شاہ اور غلام خان سے سول آبادی کا انخلاء
پاكستان -
دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا: نواز شریف
''ضرب عضب'' میں 187 جنگجو مارے گئے ،پاک فوج کے 8 جوان شہید
پاكستان