شمالی وزیرستان :آپریشن ضربِ عضب،33 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان آرمی نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رکھا ہوا ہے اور اس کے لڑاکا طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے نئے حملوں میں تینتیس جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سوموار کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے دو علاقوں دتہ خیل اور غرلمئی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نو ٹھکانوں کو فضائی بمباری میں تباہ کردیا گیا ہے۔

مقامی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دتہ خیل میں فضائی حملوں میں زیادہ تر ازبک جنگجو ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں سے بعض حقانی نیٹ ورک سے بھی تعلق رکھتے تھے۔

ادھر وفاق کے زیر انتظام ایک اور قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل چرمنگ میں جنگجوؤں نے بارودی سرنگ کے ذریعے سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں نو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں فرنٹئیر کور کے سات اور دو لیوی اہلکار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں