شاہ سلمان کا پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام

کنگڈم ٹاور، برج خلیفہ اور گوگل ڈوڈل پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر ممنون حسین کو سعودی عوام وحکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے صدر پاکستان کے نام تہنیتی پیغام میں برادر پاکستانی عوام اور ملک کیلئے مزید ترقی و خوشحالی اور صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر ممنون حسین کے نام تہنیتی پیغام ارسال کرکے انہیں یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔

ادھر پاکستان کے ۷۰ ویں یوم آزادی کی مناسبت سے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے کنگڈم ٹاور کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کردیا گیا۔ ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

درایں اثنا پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل بھی پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی ڈوڈل جاری کردیا جو سبز رنگ سے رنگا ہوا ہے۔ ڈوڈل کے درمیان میں پلے کا بٹن ہے جسے دبانے سے سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے جس میں استاد نصرت فتح علی خان اور عبدالستار ایدھی کے ڈوڈل شامل ہیں۔

دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ بھی پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں نہا گیا۔ متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں پاکستانی کیمونٹی نے یو اے ای کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں