پاکستان کی بری فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا جو ضلع ہرنائی کے علاقے خوست کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
واقعے میں ہلاک پائلٹوں کی شناخت میجر محمد منیب افضل اور میجر خرم شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جب کہ دیگر شہداء میں نائیک جلیل، صوبیدار عبداالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔