وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، آل پارٹیز کانفرنس مؤخر کر دی گئی
اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا: مریم اورنگزیب
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)ایک بار پھر موخر کر دی گئی۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 9 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس ہونا تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ کو) صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت، ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 7, 2023
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی موخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہو گا۔
24 hours after the devastating earthquake hit Turkiye & Syria, scenes of death & destruction are mind numbing. It breaks the heart to witness sheer scale of unfolding human tragedy. Solidarity should translate into tangible & timely material support for suffering humanity.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 7, 2023
درایں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ’’کہ ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے کے 24 گھنٹے بعد اموات اور تباہی کے مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں۔‘‘
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بڑے پیمانے پر انسانی المیہ دلی دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یکجہتی اور بروقت امداد سے دکھی انسانیت کی مدد کرنی چاہیے۔