حکومت پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر آل صباح کی وفات پر 18 دسمبر کو ایک روزہ یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے حکم کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے امیر کویت کی وفات پر کویتی عوام اور آل صباح خاندان سے یکجہتی کے لئے 18 دسمبر کو یوم سوگ منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
اس کے علاوہ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ امیر کویت کی وفات پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے آل صباح خاندان، حکومت اور کویتی عوام سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کے لئے کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
-
سعودی ولی عہد شیخ نواف الاحمد آل صباح کے انتقال پر تعزیت کے لئے کویت پہنچ گئے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر مرحوم امیر ...
بين الاقوامى -
کویت کے نو منتخب امیر اپنے بھائی شیخ نواف کی تدفین پر غم میں آبدیدہ
کویت کے مرحوم امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ایک سادہ تقریب میں کل ہفتے ...
مشرق وسطی -
شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح امیر کویت مقرر
کویتی کابینہ نے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا امیر مقرر کر دیا ...
مشرق وسطی