پاکستان کی قومی ایئرلائن کے لیے 36 ملین ڈالر کی اکلوتی بولی مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری 'سی سی او پی' نے رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے قومی ایئرلائن 'پی آئی اے' کے لیے اکلوتی 36 ملین ڈالر کی بولی مسترد کر دی ہے۔ 60 فیصد حصص کے حصول کے لیے لگائی گئی 'پی آئی اے' کی یہ بولی اکلوتی بولی تھی۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے 60 فیصد حصص کے لیے صرف 36 ملین ڈالر کی بولی لگائی گئی تھی۔ یہ بولی بلیو ورلڈ سٹی کی طرف سے لگائی گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت 'سی سی او پی' اجلاس میں بلیو ورلڈ سٹی کی اس بولی کو مسترد کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں