وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور “بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر دو روزہ دورے پر سعودی عرب گئے۔

وہڈہو سکرین فوٹو
وہڈہو سکرین فوٹو

اعلامیے کے مطابق پاکستانی وفد نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ ادا کیا، جبکہ خانہ کعبہ کے دروازے کو خصوصی طور پر وفد کے لیے کھولا گیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر طلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

’اس موقعے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔‘

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا پر مشتمل پاکستانی وفد گزشتہ روز سعودی عرب پہنچا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عید ملیں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان خصوصی ملاقات ہو گی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہو گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف حالیہ پاک - بھارت تنازع کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں