وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے پُر خلوص جذبات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ 24 جون کی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کے لیے مفاہمت میں سعودی عرب کے اہم کردار کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور اس مدت کو سعودی عرب کی حمایت سے گزارنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں