ریکو ڈک منصوبے سے پاکستان میں ہزاروں ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوں گے : ایشین ڈویلپمنٹ بنک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے صدر ماسارو کانڈا کہا ہے کہ ان کا ادارہ پاکستان کو ریکوڈک منصوبے کے لیے 410 ملین ڈالر کی رقم کا پیکج دے گا۔ انہوں نے کہا ریکوڈک کی تانبے کی زیر زمین کانوں کے حوالے سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار مل سکے گا۔ نیز پاکستان کی حیثیت انتہائی اہم دھات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی اہمیت کی ہو جائے گی۔

پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان میں یہ معدنی کانیں وسیع ذخائر کے ساتھ موجود ہیں۔ تانبے کی ان کانوں کے سلسلے میں منصوبے کی منظوری ابھی پچھلے ماہ ہی دی گئی ہے۔ ریکوڈک کو تانبے کے ذخائر کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے ذخیرے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس علاقے میں سونے کے ذخائر بھی وافر ہیں۔

توقع ہے کہ اس منصوبے سے کہ اگلے 37 برسوں کے دوران تقریبا 74 ارب ڈالر مالیت کے ذخائر ملیں گے۔

ایشین بنک کے سربراہ نے ہفتے کے روز اپنے ویڈیو پیغام میں تصدیق کی ہے کہ کاپر مائنز کو آگے بڑھانے کے بنک پاکستان کو پیکج دے رہا ہے۔ پاکستان کو اس علاقے سے 'نایاب معدنیات' کے ذخائر بھی ملنے کی توقع ہوگی۔

ایشین بنک نے اس سلسلے میں پاکستان کی میں 410 ملین ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ مقصد پاکستان کو اپنے شہریوں کو ملازمتیں دینے میں پاکستان کی مدد کی جائے گی۔

ایشین بنک کے سربراہ اسی ہفتے پاکستان کے دورے پر ایک ریاستی مہمان کے طور پر آئے تھے۔ ان کی اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے علاوہ بھی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

کانڈا نے کہا ہم نے ایسی سرمایہ کاری پر بھی سوچا ہے جو منتقل نہ ہو سکتی ہو اور یہ بھی زیر بحث آیا کہ نجی شعبے کی اس معاملے میں حوصلی افزائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کا اگلے برسوں میں کلین انرجی کی تیاری کے لیے کردار اہم ہو جائے گا۔ کیونکہ یہ اس سلسلے میں اہم سپلائی ملک ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں