پاکستان اور بحرین کی مشترکہ تربیت اور بحری مشقوں پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان اور بحرین نے منگل کے روز تربیتی مقاصد کے لیے مشترکہ بحری مشقوں پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بات پاک بحریہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

یہ دوطرفہ اتفاق بحرین کے چیف آف ڈیفنس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ثیاب ساقر عبداللہ النویمی کی پاک بحریہ کے سربراہ نوید اشرف کے ساتھ نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا ہے۔

دوران ملاقات ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی علاقائی سطح پر بحری استحکام اور امن کے لیے کوششوں کا ذکر کیا۔ نیز تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کا بھی حوالہ دیا۔

جاری کردہ بیان مہں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی سطے پر بحری استحکام سے متعلق امور زیر غور آئے۔ نیز دو طرفہ دفاعی تعاون کے علاوہ پیشہ ورانہ تربیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

بحرینی فوجی سربراہ نے اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت و ترقی کے معیار بھی تعریف کی۔ان کا یہ دورہ دو طرفہ تعاون اور قربت کو مزید مضبوط کرے گا۔

خیال رہے اور پاکستان اور بحرین کے درمیان گہرے سفارتی ودفاعی تعلقات موجود ہیں۔ جنہیں دونوں رہنماؤں نے مزید مضبوط کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔

اپنے پاکستان کے دورے کے دوران پیر کے روز بحرین کے چیف آف سٹاف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سندھو سے بھی ملاقات اور بحرینی فضائیہ کے لیے پاک فضائیہ کے تجربے سے فائدہ اٹھا نے کی خواہش ظاہر کی۔

یاد رہے ماہ مئی میں بھارتی مسلط کردہ جنگ کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کے زبردست جواب اور بھارتی رافیل گرائے جانے والے واقعات نے بہت سے ملکوں کی طرف سے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے لیے اچھیے جذبات کا اظہار کیا ہے اور غیر معمولی پزیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

بحرین کے اعلی فوجی عہدے دار کے اس دورے سے قبل پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرین کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے بحرینی وزیر داخلہ سے ملاقات کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں